نواب شاہ (جیوڈیسک) میںریلوے پھاٹک پر تجاوزات کے خلاف پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے گھروں کو مسمار کرنے کوشش کی۔ پولیس رویے کے خلاف علاقہ مکینوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے ریلوے ٹریک بلاک کردیا
پولیس نے نواب شاہ کے قریب ریلوے پھاٹک پرناجائز تجاوزات کے خاتمے لئے آپریشن کرتے ہو ئے کئی گھر مسمار کر نے کی کوشش کی جس سے وہاں کے مقامی لوگ مشتعل ہوگئے اور مظاہرے کیا۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس کا راستہ روک دیا اور ریلوے ٹریک بلاک کر دیا۔ جس کے باعث ٹرینو ں کی آمد ورفت متا ثر ہو گئی۔ ریلوے ٹریفک معطل ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیئے ان پر لاٹھی چارج کیا۔