نواب شاہ میں بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

Child Rape

Child Rape

نواب شاہ (جیوڈیسک) 7 سالہ بچی سے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

ملزم عمران بھٹی نے 2 روز قبل تھانہ بی سیکشن کے علاقے سیدہ آباد میں بچی کو عید گاہ کے قریب زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا، گھر والے بچی کو ڈھونڈتے ہوئے پہنچے تو بچی کی لاش مل گئی جبکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتاری کے وقت ملزم عمران پولیس اہلکار سے رائفل چھین کر فرار ہوگیا جس پر پولیس نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔