نواب شاہ میں فرض شناس اسکول اساتذہ کیلئے تقریب

Nawab Shah

Nawab Shah

نواب شاہ (جیوڈیسک) نواب شاہ میں ڈویژنل کمشنر شہید بےنظیر آباد جمال مصطفی سید نے اسکولوں میں اچھی کارگردگی دیکھانے والے اساتذہ میں سرٹیفکیٹ اور اجر کیں تقسیم کیں۔ تقریب میں قائد عوام یونیورسٹی ، شہید بے نظیر بھٹو یونیورٹی کے وائس چانسلروں ، سانگھڑ و نواب شاہ کے ڈپٹی کمشنر سمیت دانشوروں اساتذہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے گورنمنٹ پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے 16 خواتین اور مرد اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ اور اجرک کے تحفے دیئے گئے۔ کمشنر سمیت تقریب میں شریک تمام معززین نے فرض شناس اساتذہ کے احترام میں کھڑےہوکر ایک منٹ تالیاں بجائیں اور اُنہیں سلام پیش کیا۔

تقریب سے خطاب میں کمشنر جمال مصطفی سید نے کہا کہ پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے 145 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرفی کے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اساتزہ کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔