نواب شاہ (جیوڈیسک) نوابشاہ میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت اپنے متاثرہ گھروں کی مرمت میں مصروف ہیں.ضلع نوابشاہ میں گزشتہ روز زلزلے کے بعد آج صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔
دکانیں کھل گئی ہیں دفتروں میں کام کرنے والے شہری بھی منزلوں کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔ اسکولوں میں گزشتہ روز تعطیل رہنے کے بعد آج تدریسی عمل بھی بحال ہے۔ دوسری جانب مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے بیشتر افراد کو پیپلز میڈیکل اسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ تاہم 15 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔