نواب شاہ (جیوڈیسک) سانگھڑ، سکرنڈ، شہداد پور اورگردونواح میں زلزلے کےشدید جھٹکوں کے باعث ایک خاتون جاں بحق جب کہ 50 سے زائد افرا دزخمی ہو گئے۔ رات دیر گئے آنے والے 5.0 شدت کے زلزلے کا مرکز نوابشاہ سے 27 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع جب کہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے سے پورا شہر لرز اٹھا اور لوگ خوف کے عالم کے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے نتیجے میں کئی کچے مکانات منہدم ہو گئے جب کہ درجنوں مکانات کی چھتیں اوردیواریں گرگئیں۔ زلزلے کے باعث زخمی ہونے والے افراد میں بڑی تعداد میں عورتیں اوربچے بھی شامل ہیں جنھیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
نوابشاہ کے علاوہ سانگھڑ، سکرنڈ، شہداد پوراور قریبی علاقوں میں آفٹر شاکس محسوس کئے گئے، ضلع بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ تعلیمی اداروٕں میں آج چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔