نواب شاہ : مولانا یعقوب قادری کی نمازجنازہ آج اداکی جائے گی

Nawabshah

Nawabshah

نواب شاہ (جیوڈیسک) میں مولانا یعقوب قادری کے قتل پر سنی اتحاد کونسل آج ملک بھر میں پرامن احتجاج کر رہی ہے۔ مولانا یعقوب قادری کی نمازجنازہ آج اداکی جائے گی

نواب شاہ کے علاقے موہنی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سنی اتحاد کونسل اور جماعت اہلسنت کے مرکزی نائب صدر مولانا یعقوب قادری زخمی ہوگئے تھے۔ جنہیں ھسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق یعقوب قادری کو چار گولیاں لگیں۔ مولانا یعقوب قادری کے قتل پر شہر میں کشیدگی ہے۔ انجمن تاجران، سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔