نواب شاہ میں قومی عوامی تحریک کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

Nawab Shah

Nawab Shah

نواب شاہ (جیوڈیسک) نواب شاہ میں قومی عوامی تحریک کے کارکنوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ، بدامنی اور مہنگائی کے خلاف ریلی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

سکرنڈ روڈ سے قومی عوامی تحریک کے کارکنوں نے ریلی نکالی جو مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سندھ میں صوبوں کی بہ نسبت لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہے، سندھ میں بھتہ خوری عروج پر ہے اور کوئی ایکشن لینے والا نہیں ہے۔