نواب شاہ: کھلے گٹر نے پانچ سالہ معصوم بچی کی جان لے لی

Open Sewer

Open Sewer

نواب شاہ (جیوڈیسک) تاج کالونی میں 5 سالہ تانیہ گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی اور گلی میں کھلے گٹر میں گر گئی۔ بچی کو فوری طور پر باہر نکالا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

واقعہ پر اہل علاقہ نے ٹی ایم او کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا۔ بچی کا والد آصف اپنی لخت جگر کی لاش دیکھ کر حواس کھو بیٹھا اور لاش پر زاور قطار روتا رہا۔