خیرپور (جیوڈیسک) خیرپور پیپلز پارٹی کے ایم این اے نواب وسان کے فرار میں معاونت کرنے پر3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ خیرپور سے منتخب رکن قومی اسمبلی نواب و سان پر انتخابات کے روز ایک شخص کے قتل اور 6 افراد کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ روز ضمانت مسترد کرکے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جس پر نواب وسان احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے ۔
مقتول کے ورثا نے الزام لگایا کہ پولیس نے نواب وسان کو فرار کرایا جس پر پولیس نے معاونت کرنے پر 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سی آئی اے انچارچ، ایس ایچ او اے سیکشن اور انویسٹی گیشن افسر شامل ہیں۔