اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نوابشاہ اور اس کے گردنواح میں آنے والے زلزلے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق الطاف حسین نے کہا کہ زلزلوں کے نتیجے میں کئی گھروں کی چھتیں اور دیورایں گر گئیں ہیں جس میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
انہوں نے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے ذمہ داروں اور رضاکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر ایم کیوایم نواب شاہ زون کے ذمہ داران سے رابطہ کرکے زلزلے کی تفصیلا ت معلوم کریں اور متاثرین کی امدا د کیلئے کیمپ لگائیں جائیں۔