نواب شاہ (جیوڈیسک) نواب شاہ کے تعلقہ تھانے کی پولیس نے محمدی ٹائون کے رہائشی افراد کی نشاندہی پر ایک مکان پر چھاپہ مار کر لاہور کے رہائشی شہزاد کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس سلسلے میں تھانے کے ایس ایچ او علی نواز ملاح کا کہنا ہے کہ گرفتارشخص کے گھر کی تلاشی لی گئی تو مختلف بوریوں میں بند خواتین کے سروں کے بال برآمد ہوئے۔ جس پر شہزاد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اہل محلہ کے مطابق یہ شخص قبرستان سے مردہ خواتین کے سروں کے بال قبریں کھود کران کے بال کاٹ کر راولپنڈی کی بااثر کمپنی کو فروخت کرتا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں دوسری جانب ملزم کا کہنا ہے کہ مردہ خواتین کے نہیں بلکہ زندہ خواتین کے ہیں جو میں دوہزار روپیفی کلو خرید کر راولپنڈی میں فروخت کرتا ہوں۔