نوازشریف شریعت کی طرف بڑھیں گے تو شریعت بھی ان کی طرف بڑھے گی، سید منور حسن
Posted on March 25, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ نواز شریف شریعت کی طر ف بڑھیں گے تو شریعت بھی ان کی طرف بڑھے گی، نظریہ پاکستان اور قائداعظم کا مذاق اڑانے کی کوشش نہ کی جائے،آزادانہ خارجہ پالیسی بنائی جائے۔
امریکی اثر اور مداخلت بند کی جائے طاقت اور قوت کے استعمال سے گریز کیا جائے، بھارت سے دوستی کا مطلب کشمیریوں کے دشمنی ہے نوازشریف بھارت سے دوستی کی باتیں کر کے کشمیریوں کے زخموں پر نمک نہ ڈالیں،جماعت اسلامی کراچی نے ایک لاکھ ممبر بنا کر تبدیلی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔
رابطہ عوام مہم حالات کی تبدیلی اور امن و خوشحالی کی نوید ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کی رابطہ عوام مہم کے اختتام پر نشتر پارک میں ہونے والے عظیم الشان تحفظ ِ پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com