میانوالی (جیوڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نجیب اللہ نیازی کو میانوالی میں اُن کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر د یا گیا، مرحوم نجیب اللہ نیازی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے چچا زاد بھائی تھے۔
حقیقی چچا زاد بھائی ہو نے کے با وجود بھی عمران خان نماز جنازہ میں شریک نہ ہو ئے۔ بھکر میں گز شتہ روز د ل کا دورہ پڑ نے سے انتقال کر جانے والے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نجیب اللہ نیازی کی نماز جنازہ میانوالی کے مرکزی عید گاہ میں ادا کرنے کے بعد اُن کے آبا ئی قبرستان میں والد ین کے قر یب سپر د خاک کر دیا گیا۔
نماز ِ جنازہ معروف رو حانی شخصیت پیر میاں محمد سیفی نے پڑ ھا ئی۔ نماز جنازہ میں کئی ارا کین قومی و صوبائی اسمبلی اور علاقے کے نے شر کت کی
نجیب اللہ نیازی مرحوم سابق ایم این اے انعام اللہ نیازی اور معروف کا لم نگا ر حفیظ اللہ نیازی کے چھوٹے بھائی اور پاکستان تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چچا زاد بھا ئی تھے، اس کے باوجود وہ تدفین میں شریک نہیں ہوئے۔