نئی دہلی (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات کی،تقریباً 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملاقات میں سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نواز شریف ملاقات کیلئے حیدر آباد ہاؤس پہنچے تو نو منتخب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔سیاسی مبصرین اس ملاقات کو پاک بھارت کی بحالی کا نکتہ آغاز قرار دے رہے ہیں۔ نواز شریف بھارتی صدر پرناب مکھر جی سے بھی ملاقات کریں گے۔پاکستان اور بھارت میں انتخابات کے بعد دونوں ملکوں کی قیادت کی پہلی ملاقات تھی۔