اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا ہے کہ نیویارک میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کی نہ کوئی تجویز ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی رابطہ ہوا ہے۔
اس سے پہلے امریکہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے بھی اپنی پریس بریفنگ میں واضح الفاظ میں دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔