جیکب آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر کردیا ہے۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوے کیا، لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں کو جرائم کی طرف راغب کیا جارہا ہے۔
اقتدار میں آنے سے پہل نواز شریف نے عوام سے جو وعدے کیے اس پر عمل نہیں کیا، لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سندھ میں انسانون کو انسانوں سے لڑوا کر اپنے مفادات حاصل کیے جارہے ہیں۔