نواز شریف سے بہت سی توقعات تھیں لیکن مایوسی ہوئی : علی گیلانی

Ali Geelani

Ali Geelani

پاکستان (جیوڈیسک) جدوجہد آزادی کشمیر کے رہنما سید علی گیلانی نے مسئلہ کشمیرپر پاکستان کی نئی حکومت کے کردار کے حوالے سے مایوسی ظاہر کر دی۔ کہتے ہیں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے بہت سی توقعات تھیں لیکن انہیں مایوسی ہوئی۔ ذرائع سے خصوصی بات چیت میں سیدعلی گیلانی کا کہنا تھا۔

کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کیاندر ریاستی دہشت گردی میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے لیکن پاکستانی حکومت تجاہل عارفانہ کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل ملاقات میں محمد نوازشریف نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا تھا۔