وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان آج دوسری ون آن ون ملاقات ہو گی جس میں چیئرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ملاقات دوپہر ساڑھے بارہ بجے وزیر اعظم ہاس میں ہو گی۔
سید خورشید شاہ وزیر اعظم کے ماموں کے انتقال پر ان سے تعزیت کریں گے۔ ملاقات میں چیئرمیں نیب کی تعیناتی پر مشاورت کی جائے گی اور مختلف ناموں پر غور کیا جائے گا۔ جسٹس ریٹائرڈ رحمت حسین جعفری اور جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کے نام فہرست میں شامل ہیں۔