نواز شریف سے ایم کیو ایم کے بابر غوری کی غیر رسمی ملاقات

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرا عظم میاں نواز شریف سے اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے غیر رسمی ملاقات کی ہے، نواز شریف ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے بھی جلد براہ راست بات کریں گے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف سے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے ملاقات کی۔ ملاقات کے حوالے سے بابر غوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

ملاقات میں میاں نواز شریف نے جمہوریت کے استحکام کی کوششوں میں ساتھ دینے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔ بابر غوری کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے بھی براہ راست بات کرنے عندیہ دیا ہے۔