میاں شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے، رائو ناصر علی خاں

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبرونگ صوبائی حلقہ PP159 کا تنظیمی جلاس زیر صدارت رائو ناصر علی خاںمرزا افضل بیگ کی رہائش گاہ پرانا کاہنہ پر منعقد ہوا جس میںحلقہ بھر سے مسلم لیگ ن لیبرونگ کے مرد و خواتین عہداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ جن میں چودھری آس محمد میئو، حاجی عبدالخالق، مرزا افضل بیگ، اسلام رانا، رخسانہ کوثر، عذرا، گلوریا مارٹین، بی بی ایلس، پروین اختر ،اعجاز احمداور دیگر شامل ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر لیبرونگ لاہور رائوناصر علی خاں میئو اورمیڈیا ایڈوائزرلاہور امتیاز علی شاکر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ،قائد محترم میاں محمد شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہم ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کر چکی ہے وہ جلد صوبے کے مسائل کوحل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انہوں کہاکہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے کارکنوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے این اے 129 میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی اُمیدوار محترمہ شازیہ مبشر اقبال کی کامیاب انتخابی مہم چلانے پر کارکنوں کو مباک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مخلص ورکرز پارٹی کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں، فصلی بٹیرے دانہ چگنے کے بعد پرواز کرجاتے ہیں لیکن ہمارے جیسے کارکن ہر مشکل وقت میں پارٹی قیادت کے ساتھ رہتے ہیں۔ اجلاس میں لیبرونگ کو مزید فعال کرنے اور حلقہ میں شکایات سلز کھولنے کی تجویز بھی دی گئی تاکہ کارکنوں کے مسائل کو حلقہ کی سطح پر حل کرنے میں آسانی پیدا ہو ۔رائوناصر علی خاں نے کارکنوں کے تمام جائزمسائل میں اُن کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔