میاں شہباز شریف کے پیڈا ایکٹ کو ناکام کرکے اُنہیں سیاسی نقصان پہنچانے کے لئے محکمہ آبپاشی کے آفیسران متحرک ہوگئے
Posted on March 3, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : میاں شہباز شریف کے پیڈا ایکٹ کو ناکام کرکے اُنہیں سیاسی نقصان پہنچانے کے لئے محکمہ آبپاشی کے آفیسران متحرک ہوگئے،پنجاب ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے معاملہ میں وزیر اعلیٰ کو گمراہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،محکمہ کی جانب سے سزا یافتہ آفیسر نے پیڈا ایمپلائز کو ہائیکورٹ کے احکامات پر ا تھارٹی سے ریگولر کروانے کی بجائے ملازمین کے ڈیٹا پر پروجیکٹ کا لفظ استعمال کرکے معاملہ کو مصلحت کا شکار بنا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے وزیر ِ اعلیٰ کی جانب سے 2009ء میں جاری کردہ نوٹیفکیشن برائے ریگولرائزیشن پیڈا ایمپلائز پر لاگو قرار دیا،آبپاشی حکام نے ہائیکورٹ کے احکامات اور وزیر اعلیٰ کے نوٹیفکیشن کو نظر انداز کر دیا،ملازمین کا آئندہ چند روز میں بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان۔تفصیل کے مطابق صوبہ بھر میںپنجاب کی زراعت کو ترقی دینے اور نظامِ آبپاشی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پنجاب ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) کے نام سے ایک خود مختار ادارہ قائم کیا۔
پیڈا کے قیام کے بعد محکمہ آبپاشی کے اُس کرپٹ مافیا میں کھلبلی مچ گئی جو نہروں اور راجباہوں کی مرمت کے نام پر کروڑوں کی بوگس ادائیگیا ں کرنے کے عادی تھے۔پیڈا کو خود مختار ادارہ قرار دیتے ہوئے رولز آف بزنس میں بھی اسکی شمولیت کو یقینی بنا دیا گیا جبکہ محکمہ آبپاشی کے کرپٹ مافیا نے پیڈا کو ناکام کرنے کے لئے پیڈا ملازمین کو ریگولر کرنے کی بجائے پروجیکٹ ایمپلائز تحریر کرکے وزیر اعلیٰ کو گمراہ کر دیا۔
پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری آبپاشی نے پیڈا کے اعلی ٰ آفیسران کو ہدائیت کی تھی کہ اتھارٹی کے ملازمین کا مالیاتی ڈھانچہ ڈویلپمنٹ موڈ سے نکال کر نان ڈویلپمنٹ موڈ میں شامل کر دیا جائے لیکن پیڈا کے آفیسران نے بد نیتی کی بناء پر تا حال مالیاتی ڈھانچہ کو تبدیل نہیں کیا۔اب جبکہ عام انتخابات نزدیک آ گئے ہیں۔
محکمہ آبپاشی کا کرپٹ مافیا ملازمین کو تنگ کرکے میاں شہباز شریف کو سیاسی نقصان پہنچانے کے درپے ہے کیونکہ پیڈا کے ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں حکومتِ پنجاب اور محکمہ آبپاشی کے حکام کے خلاف بھوک ہڑتال کی جائے گی ۔قابلِ غور بات یہ ہے کہ پیڈا ایک خود مختار ادارہ ہے اور اسکے ملازمین کا مالیاتی ڈھانچہ تبدیل کرکے انہیںاتھارٹی (ایم ڈی پیڈا) خود ریگولر کر سکتے ہیں لیکن افسوس کہ تا حال پیڈا ملازمین کو ریگولر نہیں کیا جا سکا۔