ملتان (جیوڈیسک) شیخ رشید کہتے ہیں کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز اور شہباز شریف ہوں گے، ن لیگ کو نظر آرہا ہے کہ احتساب ہونیوالا ہے، نواز شریف میرے پوسٹرز سے بھی ڈرتے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پہلے بھی 3 حملے ہوچکے ہیں، ملتان میں مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہوں گے، یہ تمام لوگ ان ہی کے بھیجے ہوئے ہیں، شریف برادران کیخلاف مقدمہ کراؤں گا، ن لیگی کارکنوں نے بے زبان پوسٹرز کو آگ لگائی، میرے پوسٹرز سے بھی نواز شریف خوفزدہ ہو گئے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ ن لیگ والے بزدل ہیں، ڈرنے والا نہیں، میں قوم کی زبان ہوں، ن لیگ کو نظر آرہا ہے احتساب ہونے والا ہے، حکومتیں جاتی ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے، کل کے جلسے کو تاریخی بنادیا جائے، شرافت جیتے گی غنڈے ہاریں گے۔
شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ پولیس ن لیگی کارکنوں سے ملی ہوئی ہے، وہ خود کارکنوں کو ساتھ لے کر آئی، ن لیگی بدمعاشی پر اتر آئے ہیں، یہ چاہتے ہیں ملتان کے الیکشن میں حصہ نہ ڈالوں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جاچکے، ایسے ہتھکنڈوں کے بعد حکومت ختم ہوجاتی ہے، ن لیگ میں جراٴت ہے تو کسی شخص کو ٹکٹ دیں، ن لیگ کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے، مسلم لیگ ن کا قائد مکہ مدینہ سے تو نہیں آیا، پاکستان میں کوئی بھی محفوظ نہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ زندگی میں میرے ساتھ یہ پہلا واقعہ نہیں ہوا، بھاگنے والوں میں سے نہیں، ڈٹا ہوا ہوں، پولیس کی سرپرستی میں کرائے کے غنڈوں نے حملہ کیا۔