لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم محمدنواز شریف کے بیرون ملک موجود اثاثے وطن واپس لانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ محمد نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں 1991 میں پٹیشن دائر کی گئی جس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔ درخواست میں استدعاکی گئی کہ اس درخواست کی سماعت کے لئے فل بنچ مقرر کیا جائے۔