اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 288 کے تحت اگر تحریک انصاف کے کسی بھی رکن قومی اسمبلی کوڈی سیٹ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی زدمیں نواز شریف بھی آ سکتے ہیں کیونکہ وہ بھی 40روز تک قومی اسمبلی سے غیرحاضر رہے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں 19 سے 20 اراکین کی موجودگی انتہائی شرم کی بات ہے۔ انھوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے تو دوسری طرف دیوار سے لگا رہی ہے۔
ان ایک دو نہیں 33 حلقوں پر دوبارہ انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں۔ آرٹیکل 288 کے تحت اگر تحریک انصاف کے کسی بھی رکن قومی اسمبلی کوڈی سیٹ کرنے کی کوشش کی گئی تواس کی زدمیں نواز شریف بھی آسکتے ہیں کیونکہ وہ بھی 40روز تک قومی اسمبلی سے غیر حاضر رہے ہیں۔