راولپنڈی (جیوڈیسک) عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کے خلاف مسلم لیگ ن کے کارکن گھروں سے نکل آئے ہیں اب ان نام نہاد انقلابیوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے اور ان کی تشدد پر مبنی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ کمال آبا دمیں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جووزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کے لئے مسلم لیگ ن کی طرف سے ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد ہوا تھا اجلاس میں وارڈ نمبر 6,7, اور 9 سے عبد الخالق،ذوق ابرار،شاہد اقبال، ملک اخلاق، عامر بھٹی،اظہر جاوید، چوہدری لیاقت علی، شجاع الرحمان،رشید اقبال، طاہر محمود، تنویر حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم شہزاد خان اور محمد ثقلین نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے بہت جلد علاقے میں عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی جس میں ہزاروں کی تعداد میں اہلیان علاقہ شامل ہوں گے اور اپنے قائد سے والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔ ہم اپنے قائدکی عزت کروانا جانتے ہیں عمران خان اور طاہر القادری اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کریں بصورت دیگر ان کے تمام کچے چٹھے کھول دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد کے لئے جانیں تک قربان کر دیں گے اور کسی کو ان کی تذلیل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔