اعزاز احمد چودھری سیکریٹری خارجہ مقرر

Aizaz Ahmad Chaudhry

Aizaz Ahmad Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) اعزاز احمد چودھری کو سیکریٹری خارجہ مقرر کرنے کی منظوری وزیراعظم نواز شریف نے دی جس کے بعد اسٹبلیشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فیکشن جاری کیا۔

موجودہ سیکریٹری خارجہ سید جلیل عباس جیلانی رواں ماہ کی 27 تاریخ کو واشنگٹن روانہ ہوں گے جہاں وہ امریکا میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں گے۔

اعزاز احمد چودھری 26 جنوری کو سیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھال لیں گے۔