نواز شریف نے اکبربگٹی کی شہادت کو کیش کرایا، شاہ زین

Nawabzada

Nawabzada

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے گیارہ مئی کے انتخابات کے دوران نواب اکبر بگٹی کی شہادت کو کیش کرایا لیکن حکومت میں آنے کے بعد نواب اکبر بگٹی کا نام بھی لینا پسند نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ 70 ہزار سے زائد بگٹی کشمور میں پچھلے نو سال سے مہاجر بن کر زندگی گزار رہے تھے لیکن حکومت نے ان میں سے صرف ساڑھے چارہزار افراد کو واپس آنے کی اجازت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 سال بعد اپنے گھروں کو جانے والے بگٹی قبائل کو خوراک اور راشن کی قلت کا بھی سامنا ہے۔