نواز شریف آرٹیکل 62,63 پر پورا نہیں اترتے، پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ

Imran Khan,Nawaz Sharif

Imran Khan,Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، شیریں مزاری کہتی ہیں نواز شریف صادق اور امین نہیں، انہیں ہیلی کاپٹر کیس اور اصغر خان کیس میں سزا سنائی جا چکی ہے۔

تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن سے آج رابطہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف 10 سال کی ڈیل پر ملک سے باہر گئے اور بعد میں انہوں نے جھوٹ بولا، اس لئے وہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے۔

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ہیلی کاپٹر کیس اور اصغر خان کیس میں سزا سنائی جا چکی ہے۔