کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کے ایک شہر میں موجودگی دوبڑی سیاسی لیڈران کی ملاقات کا باعث بنے ہماری اطلاعات کے مطابق زرداری اور نوازشریف کے درمیان ملاقات طے نہیں تھی.
پیپلزپارٹی کے چئیرمین نے واضح کردیاہے کہ نوازشریف کو مستعفی ہونا چاہیے ،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ٹی او آرزکے معاملے پر بات کی ہے .پیپلزپارٹی مفاہمت کر ے یا مخالفت میدان میں کرتی ہے منافقت نہیں کرتی ہے۔ ضروری نہیں کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا معاملہ ایوان لیکر جایا جائے۔
وزیر اعظم کے اثاثے چھپانے کی بات قابل تشویش ہے،پیپلزپارٹی پر اگر کرپشن کے الزامات لگے تو ہم نے ان کی تحقیقات کرائی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو مقامی ہوٹل میں کنزیو ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت 11ویں کنزیومرز چوائس ایوارڈز کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ رینٹل پاور ہم نے شروع نہیں کیا وہ منصوبہ تو پرویز مشرف کے دور میں شروع ہوا تھاجس میں ہمارے اوپر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔
رینٹل پاور منصوبہ آج پھر نام بدل کر دوبارہ بنا یا جارہا ہے .انہوں نے کہا کہبلوچستان میں ڈرون حملہ پرہر پاکستانی کو تشویش ہے حکومت کو اس معاملے پر بھرپور احتجاج کرنا چاہیے ،پیپلزپارٹی نے کبھی بیک ڈور مزاکرات نہیں کئے پیپلزپارٹی کے چئیرمین نے واضع کردیاہے کہ نوازشریف کو مستعفی ہونا چاہیے ہمارا بھی یہی موقف ہے ،،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ٹی آراوز کے معاملے پر بات کی ہے .پیپلزپارٹی مفاہمت کر ے یا مخالفت میدان میں کرتی ہے منافقت نہیں کرتی ہے۔