نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم کو سمجھ لینا چاہیے کہ نواز شریف اور آصف زرداری دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

شیخ رشید نے کہا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول ٹویٹ اور آصف زرداری کی ٹریٹ میں بہت فرق ہے اور یہ جمہوریت کے نام پر چور بازاری کا کاروبار چلایا جا رہا ہے، انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کو ا نشورنس پالیسی دی جا چکی ہے۔

کہ ان کے راجہ رینٹل اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر کیسز میں کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی،آئی این پی کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ کسی جن کی طرح سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدھری کے سپریم کورٹ میں اثرات ختم نہیں ہوئے،ان اثرات کو ختم کرانے کیلیے سوا لاکھ داتا درباری تعویز کرانا ہوں گے۔