اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ 26 مئی کو بھارتی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نواز شریف کی شرکت سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔
دفتر خارجہ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے، وزیر اعظم نواز شریف کے بھارت جانے سے متعلق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
اس موقع پر بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کا کہنا تھا کہ تقریباً تمام سارک ممالک کے سربراہان نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کر رہے ہیں تاہم پاکستان کی جانب سے کسی کی شرکت کا تاحال علم نہیں۔