اضلاع کی خبریں 28/12/2013

تمام ملازمین اسلام آباد کے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے سخت محنت سے کام کریں
اسلام آباد (این این اے ) تمام ملازمین اسلام آباد کے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے سخت محنت سے کام کریں اور اپنی تمام توانائیاں اس مقصد کے لئے بروئے کار لائیں۔سی ڈی اے کے تما م افسران اور ملازمین کواس سلسلے میں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے سی ڈی اے ہیڈ کوا ٹر میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سی ڈی اے کے تمام شعبوںکے درمیان مشترکہ اور مربوط رابطہ قائم کرنے پر زور دیا تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔اجلاس سے پہلے چیئر مین سی ڈی اے نے بورڈ ممبران اور ادارے کے اعلی افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں بشمول سیکٹر I-8, I-9, I-10, H-11, G-12, G-12, G-13 , G-10 ، سبزی منڈی اور کشمیر ہائی وے کا دورہ کیااور ان علاقوں میں سی ڈی اے مختلف فیلڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس دوران مختلف علاقوں میں سی ڈی اے کی جانب سے نصب کئے جانے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد میں بسنے والے شہریوں کوپینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
———————
——————–
کھڑی شریف دربار پر حاضری دیکر جانے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان حادثے کا شکار
جاتلاں (این این اے) کھڑی شریف دربار پر حاضری دیکر جانے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان حادثے کا شکار ایک موقع پر جاں بحق 2شدید زخمی زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا شناخت ہونے پر آبائی گاوں اطلاع ،تفصیلات کے مطابق اتار بھلوال ضلع سرگودھا کے رہاشی نصیر احمد۔ غلام مرتضی۔ انصر ۔دربار عالیہ کھڑی شریف پر حاضری دینے کے لیے آے تھے کہ واپسی گھر جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پولیس تھانہ علی بیگ کے قریب سامنے سے آنے والی ایک بھینس سے ٹکرا گے ٹکر لگتے ہی ایک نوجوان نصیر احمدموقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے 2نوجوان غلام مرتضی اور انصر محمود شدید زخمی ہو گے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور شناخت ہونے پر آبائی گاوں اطلاع کر دی گی۔
———————
——————–
اسٹنٹ کمشنر نکیال چوہدری محمد ایوب نے کہا کہ ماں کا رشتہ انعمول رشتہ ہوتا ہے
جاتلاں (این این اے) اسٹنٹ کمشنر نکیال چوہدری محمد ایوب نے کہا کہ ماں کا رشتہ انعمول رشتہ ہوتا ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں ماں جیسی محبت کوئی اور نہیں دے سکتا ماں کے بغیر گھر ویران ہو جاتا ہے اور اولاد ماں کی دعاوں سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو جاتی ہے مگر موت اٹل حقیت ہے اس سے کسی کی کوئی انکاری نہیں ہر ایک جاندار نے موت کا ذائقہ چھکنا ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد ایوب نے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما مرزا شبیر جرال کنول ، مرزا منیر ، مرزا انور کی والدہ ماجدہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کے دوران کیا ان کے ہمرہ سابق چیرمین ضلعی زکواة کیمٹی میرپور ملک امانت علی اعوان ، اور کشمیر پریس کلب جاتلاں کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال ظفری تھے انھوں نے مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی
———————
——————–
ٹریفک قانون سے آگاہی کے سلسلہ میں مہم کا آغاز کر دیا گیا
ہٹیاں بالا ( این این اے) ڈی آئی جی فہیم عباسی اور ایس پی کامران خان کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک قانون سے آگاہی کے سلسلہ میں مہم کا آغاز کر دیا گیا چناری میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ٹریفک راجہ ارشد خان اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈرائیوروںمیں پمفلٹ تقسیم کر تے رہے اور انہیں ٹریفک کے متعلق قوانین سے آگاہ بھی کیا ٹریفک قوانین سے آگاہی مہم میں عوام نے بھی خصوصی دلچسپی لی عوام ِعلاقہ کا کہنا تھا کے ٹریفک قوانین کی آگاہی سے نہ صرف ڈرائیور طبقہ کو فائدہ ہو گا بلکہ حادثات میں بھی کمی آے گی۔
———————
——————–
بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے کوئی خاص پروگرام منعقد کروانے میں مکمل ناکام سینئر اور بنیادی جیالوں کی عدم شرکت
ہٹیاں بالا ( این این اے) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہٹیاں بالا کی ضلعی تنظیم اور صوابدیدی عہدوں پر تعینات ایڈمنسٹریٹر صاحبان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے کوئی خاص پروگرام منعقد کروانے میں مکمل ناکام سینئر اور بنیادی جیالوں کی عدم شرکت۔ تفصیلات کے مطابق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے ضلعی ہیڈکواٹر ضلع ہٹیاں بالامیںصرف چند درجن افراد ہی اکٹھے ہو سکے جن میں اکثریت ضلع کونسل اور بلدیہ ملازمین کی تھی جبکہ چناری، چکوٹھی، کھلانا، ریشیاں، گجربانڈی، چکار اورسراںچٹھیاں میں کوئی پروگرام منعقد نہ ہو سکا اور نہ ہی ہٹیاں بالا میں ہونے والے پروگرام میں کسی سینئر جیالے کو مدعو کیا گیا پیپلز پارٹی ضلع ہٹیاں بالا کے صوابدیدی عہدے دار مکمل طور پر غیر متحرک نظر آے بنیادی کارکنان کی عدم دلچسپی اور ضلعی تنظیم سے عدم روابط کی وجہ سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کا پروگرام پہلی مرتبہ مکمل طور پر ناکام ہواہے۔
———————
——————–
رانا افتخار احمد کے والد متحرم حاجی محمد اسمائیل کا ختم قل بڑی عقیدت اخترام سے پڑھا گیا
گجرات (این این اے ) لائن سپرنٹنڈنٹ واپڈا کنجاہ رانا مختار احمد، رانا حاجی محمد الیاس، رانا افتخار احمد کے والد متحرم حاجی محمد اسمائیل کا ختم قل بڑی عقیدت اخترام سے پڑھا گیا اور ختم قل میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں ایکسین واپڈ ا پھالیہ چوہدری شفیق الرحمنن ایکسین گجرات سٹی معظم فضل اور آصف محمود قریشی SDOمرغزار کالونی میاں امتیاز احمد SDOکنجاہ محمد زمان گوندل ، SDOواپڈا زاہد سومرو ، SDOگجرات امجد بلال بٹ ، PTCL.SDOکنجاہ چوہدری طارق محمود غلام رسول شارق ایڈووکیٹ غلام عباس ملہی ، چوہدری اظہر اقبال ، چوہدری محمد ارشد جھنڈے وال ، چوہدری صوبے خاں جھنڈے وال ، عباس شاہ ، ڈاکٹر رضاحسن شاہ ساروکی ، ڈاکٹر غلام عباس ساروکی ، چوہدری سلطان ، چوہدری محمد ظفر سابق کونسلر محمد یاسر لائن سپر نٹندنٹ واپڈ ملک سجاد احمد کھوکھر ، محمد نواز مانگٹ ، چوہدری مبشر احمد مینجر کابینہ ، حاجی محمد افضل مرہانہ اکرم سرکانہ ، اعجاز احمد مرہانہ ، محمد نذیر سیکرٹری کنجاہ واپڈا چوہدری ریاض احمد ، چوہدری علی احمد وڑائچ ملک اعظم اعوان ، اعجاز احمد سابق ناظم خالد مہندی دھکڑانولی مرزا سلم بیگ مختار ارشد صحافی اور دیگر نے شرکت کی ۔
اٹک(این این اے) محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت سے پاکستان ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گیا تاہم بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح دانشمندی سے سیاسی زندگی کا آغاز کیا ہے وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا خلاء پوری کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما پی پی پی سابق وزیر سینیٹر ملک حاکمین خا ن نے بلاول سیکرٹریٹ شیں باغ ہائوس میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے حوالہ سے منعقدہ بڑے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع عام میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی تقریب بھی منعقد ہوئی تقریب سے ضلعی سینئر نائب صدر پی پی پی محمد ارشد ملک آف پنڈی گھیب ،تحصیل صدر پی پی پی حضرو نصیر خان جدون اور دیگر نے خطاب کیا۔
———————
——————–
ضلع اٹک میں کا غذات نامزدگی جمع
اٹک(این این اے) ضلع اٹک میں کا غذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز تحصیل اٹک کی یونین کونسلوں کے لیے ضلع کونسل میں ای ڈی او سی ڈی پرویز اقبال ملک جنہیں ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ بلدیہ اٹک لیے اے سی آفس میں اسسٹنٹ کمشنر سید نظارت علی جنہیں ریٹرننگ افسر مقر ر کیا گیا ہے کے پاس جمعہ کی شام تک امیدواروں کا تانتا بندھا رہا امیدوار اپنے حامیوں اور ڈھول کی تھاپ پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچتے رہے کا غذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے رش کی وجہ سے ان مقامات پر تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی امیدواروں کی اکثریت اپنے مخالف امیدواروں سے مصافحہ اور گرم جوشی سے بغل گیر ہوتے رہے تحصیل اٹک کی 11یونین کونسلوں میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 22نشستوں ،66 جنرل کونسلروں ، 11یوتھ ، 22خواتین ، 11کسان لیبر کے لیے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ بلدیہ اٹک کے 18وارڈوں کے لیے 50سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ضلع اٹک میں 71یونین کونسلوں کی1023، جبکہ اور 6میونسپل کمیٹیوں کی 77 نشتوں جن کی کل تعداد 1100ہے۔
———————
——————–
سفر کے دوران ڈرائیونگ کے اصولوں کی پیروی کرنے سے نہ صرف سفر محفوظ ہوتا ہے بلکہ بیش قیمت انسانی جانوں کے تحفظ کی بھی ضمانت ہے
اٹک(این این اے) ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹر وے اینڈ ہائی وے پولیس محمد زبیر ہاشمی نے کہا ہے کہ سفر کے دوران ڈرائیونگ کے اصولوں کی پیروی کرنے سے نہ صرف سفر محفوظ ہوتا ہے بلکہ بیش قیمت انسانی جانوں کے تحفظ کی بھی ضمانت ہے انہوں نے یہ بات کامسیٹس یونیورسٹی اٹک میں ٹریفک قوانین کی پاسداری سے متعلق ایک سیمینار سے خطات کرتے ہوئے کہی ایس ایس پی موٹر وے پولیس ڈاکٹر سعید خان، ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر شیر زادہ، موٹرے وے پولیس کے افسران اور یونیورسٹی اساتذہ اور طلبا وطالبات کی کثیر تعد اد بھی اس موقع پر موجود تھی اس موقع پر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی کے لیے موٹر وے پولیس کا بک سٹال بھی لگایا گیا تھاڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹر وے اینڈ ہائی وے پولیس محمد زبیر ہا شمی نے کہا کہ موٹر وے پر سفر کرتے ہوئے ٹریفک قوانین جن میں سیٹ بیلٹس کا استعمال، اپنی لائن اور سپیڈ کی پابندی وغیرہ سے سفر انتہائی محفوظ طریقے سے سرانجام پاتا ہے انہوں نے کہا کہ مہذب قومیںٹریفک قوانین کی پابندی کرتی ہیں جو ان کی طرز معاشرت کی نشاہدی کی بہترین مثال ہے اس موقع پر مقررین نے روڈ پر سفر کے دوران کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیلاً روشنی ڈالی۔
———————
——————–
چناب کالج آف ایڈوانس سٹڈیز کے ذریعے ہونے والے میوزیکل پروگرام میں راولپنڈی ڈویژن سے تعلق والے طلبا و طالبات اور صحافیوں کی ریکارڈ شریک
اٹک(این این اے) چناب کالج آف ایڈوانس سٹڈیز کے ذریعے ہونے والے میوزیکل پروگرام میں راولپنڈی ڈویژن سے تعلق والے طلبا و طالبات اور صحافیوں کی ریکارڈ شریک ہو کر ثابت کر دیا کہ یہ کالج راولپنڈی ڈویژن کا مقبول ترین کالج ہے ان خیالات کا اظہار چناب کالج کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بابر خان ، انچارج شعبہ داخلہ کامران خان نے صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں بتایا ان کا کہنا تھا کہ چناب کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ندیم کی طرف سے مستقبل میں ضلع اٹک کے طلبا کو دی جانے والی رعایت نہ صرف جاری رکھی جائیں گی بلکہ طلبا کے کوٹے میں بھی اضافہ کیا جائے گا ادارہ طلبا کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح تک بھی نہ صرف رہنمائی بلکہ ہر طرح کی رعایت فراہم کرے گا ڈائریکٹر چناب کالج اس کو جہاد سمجھ کر میدان میں لائیں ہیں اور بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے باوجود غریب عوام کے طالب علموں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
———————
——————–
حسن ابدال میں بجلی اور گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ
اٹک(این این اے) حسن ابدال میں بجلی اور گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میںاضافہ کردیا،گھریلوخواتین کوکھاناپکانے میںشدیدپریشانی کاسامناجبکہ بجلی کی کئی کئی گھنٹے بندش نے عوام کاجینادوبھرکردیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ چندروزسے حسن ابدال میںواپڈاکی جانب سے بجلی کی کئی کئی گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروبارزندگی کوشدید متاثر کررکھا ہے جبکہ سی این جی کھولنے کے عدالتی فیصلے کے بعدمحکمہ سوئی گیس کی جانب سے گھریلوصارفین کوتنگ کرناشروع کردیاگیاہے عین صبح اور شام کوکھاناپکانے کے اوقات میںسوئی گیس کاپریشراتناکم کردیاجاتاہے کہ خواتین کوبجلی نہ ہونے کے باعث اندھیرے میںکھاناپکانے میںشدیددشواری کاسامناکرناپڑتاہے جبکہ طلباوطالبات اورملازمین کوسکولوں،کالجوں اور دفاترمیںناشتہ کیے بغیرجاناپڑتاہے ،عوامی حلقوںنے حکام سے اپیل کی ہے متعلقہ محکمے عوام کی مشکلات اور بے چینی کومدنظررکھتے ہوئے مناسب منصوبہ بندی سے کام لیںاور شدیدسردموسم اورمہنگائی کے اس دور میں عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیاجائے تو بہتر ہے۔
———————
——————–
علم کی بدولت آج اغیار مسلمانوں پر غالب ہیں
اٹک(این این اے) علم کی بدولت آج اغیار مسلمانوں پر غالب ہیں علم، سائنس، ایجادات، فنون لطیفہ اور مختلف قسم کے علوم مسلمانوں کی میراث رہے ہیں کتاب سے منہ موڑنے والی قومیں تاریکی کے دلدل میں دھنس جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ اور چیئرمین اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ) ندیم رضا خان نے ادبی تنظیم ” حاشیہ ” کے زیر اہتمام پانچ روزہ کتاب میلہ کی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر ” حاشیہ ” نصرت عزیز ، جنرل سیکرٹری اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ) سید قمر الدین،امیدوار جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک صوفی محمد اشفاق احمد ایڈووکیٹ، شاہد السلام، محمد سعید اور دیگر موجود تھے کتاب میلہ میں قرآن مجید ، احادیث مبارکہ ، تاریخ، ثقافت ، سائنس اور دیگر موضوعات کی سینکڑوں کتابیں موجود تھیں اس موقع پر کتاب بینی کا شوق رکھنے والوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی مہمانوں اور دیگر شرکاء نے اٹک جیسے پسماندہ علاقہ میں کتاب میلہ کا انعقاد کرنے پر معروف کالم نگار ، ماہر تعلیم نصرت عزیز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اٹک(این این اے) بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب کے بھانجے اورانکے دوستوںکادورہ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال شہریوںکیلئے عذاب بن گیا،شہری گھروںمیںمحصورہوکررہ گئے جبکہ گاڑیوں کی پنجہ صاحب کی جانب آمدورفت بندہونے کی وجہ سے پیدل چلنے والوںکوبھی روک دیاگیا،صحافیوںکودورے کی کوریج سے منع کردیاگیاتفصیلات کے مطابق انڈین وزیراعلیٰ پنجاب کے بھانجے سکھ بیرسنگھ اورانکے دوستوں کی حسن ابدال پنجہ صاحب آمدکے سلسلہ میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے صبح 4بجے صفائی کے عملے کولاری اڈے سے لیکرپنجہ صاحب تک سڑکوںکودھوکرصاف کرایاگیااوراٹک سے پولیس کی اضافی نفری بھی منگوائی گئی جب بھارتی مہمان حکومت پنجاب کے ذاتی مہمان کی حیثیت سے یہاںپہنچے تو اسسٹنٹ کمشنرحسن ابدال فضل اکبرنے ان کااستقبال کیاڈی ایس پی حسن ابدال سیداقبال کاظمی بھی اس موقع پرموجودتھے پولیس کی بھاری نفری نے سخت سیکورٹی میں مہمانوں کو کیڈٹ کالج سے یہاںپنجہ صاحب لایاجوہیلی کاپٹرکے ذریعے کالج اترے تھے ذرائع کے مطابق بعد میںانہیںنوتعمیرشدہ کوٹھی میںپرتکلف ظہرانہ بھی دیاگیادورہ اتناخفیہ رکھا گیا کہ مقامی ایم پی اے بھی اس دورے سے بے خبرتھے جبکہ صحافیوںکواس دورے کی بھنک بھی نہ پڑنے دی گئی۔
———————
——————–
کامرہ، حضرو، اٹک اور اس کے گردو نواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے تجاوز
اٹک (این این اے ) کامرہ، حضرو،اٹک اور اس کے گردو نواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے تجاوز کر گیا کاروبار زندگی بری طرح مفلوج تفصیلات کے مطابق حضرو،کامرہ،اٹک اور اس کے گردو نواح میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ عروج پر غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک جا پہنچا جس کی وجہ سے مساجد ،امام بارگاہ اور گھریلو استعمال کے لیے پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے اور کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے لوڈشیڈنگ ہونے کے باوجود بھی محکمہ واپڈا نے بھاری بل بجھوا کر عوام کے ہوش اڑا دیئے عوامی و سماجی حلقوں نے صدر،وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
———————
——————–
نجی چینلز پر نظریہ پاکستان اور اسلام کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں
اٹک ( این این اے) صدر ہیلپنگ فائونڈیشن شاہد اقبال شامی نے کہا ہے کہ نجی چینلز پر نظریہ پاکستان اور اسلام کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں،غیر ملکی ڈرامے نشر کر کے معاشرے میں فحاشی،عریانی اور بے حیائی کا ناسور پھیلایا جا رہا ہے،”پاکستان آئیڈیل”جیسے لچرپروگرام شروع کر کے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر حملہ کیا جارہا ہے میڈیا نے عورت کو اشتہار کی زینت بنا دیا ہے، ہمارا میڈیا تمام اخلاقی حدود پار کیا گیا ہے،کسی بھی قوم کی تباہی و بربادی میں فحاشی و عریانی کا بنیادی کردار ہوتا ہے اور اس وقت ہمارا میڈیاقوم کی تباہی کا سامان پیدا کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت اور ترکی کے ڈراموں کے نام پرقوم کے اخلاقی دیوالیہ پن کا سامان کیا جارہا ہے،ہمارا میڈیا خون آشام بھیڑیے کا روپ دھارکر ہماری مشرقی روایات و اقدار کو ہڑپ کر رہا ہے، یہودی لابی ہماری تہذیب پر حملہ آور ہے،”امن کی آشا”کے نام پر تماشا لگا کر لاکھوں شہداء کے خون کا سودا کیا جارہا ہے،ہمارے معاشرے میں ہندوستانی اور مغربی تہذیب کو مسلط کرنے کا ٹھیکہ بعض الیکٹرانک چینلز نے لے رکھا ہے اگر الیکٹرانک چینلز کے ذریعے پھیلائے جانے والے فحاشی و عریانی کے سیلاب کو نہ روکا گیا تو پوری قوم اس میں بہے جائے گی
———————
——————–
نواز شریف توقعات سے بڑھ کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں
بہاولپور (این این اے) نوازشریف توقعات سے بڑھ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ وزیراعظم خدادار صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ملک کوبحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ یہ بات رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ،سابق ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہردور میں وفاق کواستحکام بخشا۔ عوام کاشریف برادران کی قیادت پرگہرااعتماد، خلوص اوران کی نیک نیتی کانتیجہ ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی سے جمہوریت مضبوط ہورہی ہے پاکستان کو سیاسی معاشی اورسفارستی میدان میں درست سمت پرگامزن کیا پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کومشکلات سے نکالے گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن ہی ایسی جماعت ہے جوعوام کے دکھوں کامدوا کرسکتی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کے مسائل حل کیے ہیں اورآئند بھی ان کے مسائل کاحل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے
———————
——————–
پاکستان تحریک انصاف عوام کو امریکی غلامی سے نجات دلائے گی
بہاولپور (این این اے) پاکستان تحریک انصاف عوام کو امریکی غلامی سے نجات دلائے گی پاکستان تحریک انصاف ملک میں بتدیلی وخوشحالی لائے گی۔ یہ بات پاکستان تحریک انصا ف بہاول پورکے ضلعی نائب صدر شیخ عباس رضا نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ قوم کوبزول اورکرپٹ قیادت سے جان چھڑانے کی ضرورت ہے اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کوفرقہ بندیوں اورلسانیت میں تقسیم کررہی ہیں لڑائو اورحکومت کرو کی پالیسی پرعمل کیاجارہاہے کارکن بلدیاتی الیکشن مہم کوتیز اورگھرگھرجاکر عوام سے رابطہ کریں پاکستان تحریک انصاف مظلوم عوام کی امیدوں کامرکز ہے وقت آگیاہے کہ خیراورنکی کے کاموں کوتیز اوربرائی کے کاموں کوروکاجائے آنے والے حالات میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کواہم کردارادا کرناہوگا اورپاکستان تحریک انصاف کے کارکن ہی ملک میں تبدیلی اورخوشحالی لائیں گے پاکستان تحریک انصاف لوگوں میں جرات اورحوصلہ پیداکررہی ہے۔دوبڑی جماعتیں اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے امریکی ایجنڈے پرعمل پیراہیں۔
———————
——————–
خاوند نے گھریلو تنازعہ پر اپنی اہلیہ کو قتل کر ڈال
پیرمحل (این این اے ) خاوند نے گھریلو تنازعہ پر اپنی اہلیہ کو قتل کر ڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر701/42گ ب پیرکڑیانہ کے رہائشی محمد ارشد نے اپنی بیوی صغراں بی بی دختر جان محمد کو گھریلو تنازعہ پر ڈنڈوں کے وار کرکے ہلاک کرڈالا اور فرارہوگیا تھانہ پیرمحل پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے صغراں بی بی کی نعش کا پوسٹمارٹم کرواکر ملزم کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کردی
———————
——————–
بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
پیرمحل (این این اے ) بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا مقدمہ درج نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی ہوئی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق ایس ڈی او سب ڈویژن فیسکو نے اپرکالونی پیرمحل میں چھاپہ مار کر بجلی چوری کرتے ہوئے محمدبلال ولد عاشق کو رنگے ہاتھوں پکڑکر مقدمہ درج کروادیا نامعلوم چور مکہ بلاک پیرمحل کے رہائشی نصرت علی ولد صفد رعلی شاہ کے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل نمبرTSL-5894چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا