اسلام آباد (جیوڈیسک) ساہیوال جلسے کے بعد عمران خان اسلام آباد پہنچے۔دھرنے سے خطاب میں کہا کہ نواز شریف کوئی بہت بڑی غلطی کرنے والے ہیں۔ اپنے اوپر خود کش حملہ کرنے والے ہیں۔
اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے استعفے اور دھاندلی کی تحقیقات تک یہاں سے نہیں جائیں گے۔
قوم کو معلوم ہے کہ مجرم کون ہے، انصاف ہوا تو نواز شریف کو استعفا دینا ہی پڑے گا۔ 30 نومبر ہمیں منزل کے مزید قریب لے جائے گی۔