نواز شریف توجہ دیں

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

واہ، واہ..وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے مُلک کے مدّتوں سے مایوس نوجوانوں کا مستقبل تابناک بنانے کے لئے 20 ارب سے 6 مختلف اسکیمیں شروع کرنے کا اعلان کر کے اپنے کاروبار کو وسعت دینے والے نوجوانوں سمیت لاکھوں بے روزگار اور مہنگائی کے ستائے نوجوانوں کے حوصلے بڑھا دیئے ہیں اور اِن میں زندہ رینے کی ایک ایسی اُمنگ پیدا کر دی ہے کہ جس نے اِن میں ایک نئی روح پھونک دی ہے، اِس موقع پر مجھے شاعر کا یہ شعریاد آگیا ہے کہ:

مدّت کے بعدآئی ہے موجِ نسیم گُل مدّت کے بعد دور اندھیرا ہوا تو ہے
صد شکر میرے باغ میں پُھوٹی ہیں کونپلیں صد شکر گُلستاں میں سویرا ہوا تو ہے

کہا جاتا ہے کہ ہمیشہ مایوسیوں کے بھنور میں غوطہ زن رہنے والوں کے لئے اِن کی نزدیک صرف بہتر مستقبل کا ایک راستہ اُمید تو ہوتی ہے جس کے سہارے یہ بُرے حالات کا مقابلہ کرتے ہیں یعنی یہ کہ اِن کی نظر میں اُمید زندگی کا ایک ایسا لنگرہے ،جِسے یہ سمجھتے ہیں کہ اگر اِنہوں نے اپنے اِس سہارے کو بھی چھوڑ دیا تو پھراِن کے بہتر مستقبل کی ساری کوششیں کسی گندے اور گہرے پانی کے بڑے سمندر میں ڈوب جائیں گیں۔

جو لوگ زندگی میں بُرے حالات کا مقابلہ خندہ پیشانی اور یکسوئی سے کرتے ہیں یقین جانیئے کہ اِن کی زندگی کی جدوجہد کے سفرمیں اگر اُمید کے پھول نہ ہوں تو اِن کی زندگی بے معنی اور بے مقصدسی ہو کر رہ جاتی ہے، ایک اُمیدہی تو ہوتی ہے جو پریشان حال اِنسان کی زندگی کے دُکھوں کی تاریکی میں کبھی نہ کبھی چاندکی مانندروش ہو کر نمودار ہوتی ہے، اور یوں اِن کے تمام دکھ دردکا مداو اہو جاتا ہے۔

آج اِسی طرح ایک طویل عرصے سے اپنے مستقبل سے مایوس رہنے والے میرے مُلک کے لاکھوں نوجوانوں میں مدّتوں بعد اُمید کی ایک کرن اُس وقت پیداہوئی جب ہماری نومولود حکومت کے 100دن مکمل ہونے پر ہمارے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنی حکومت کے سودن کی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ پیش والوں کے منہ بندھ کرنے کے لئے اپنی ایک خصوصی تقریر میں انتہائی محتاط انداز سے یہ اقرارکرتے ہوئے قوم کو اِس بات کا احساس دلا دیا کہ اِنہیں بھی اپنے مُلک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور بے لگام ہوتی مہنگائی کا پورا پورا احساس ہے۔

Terrorism

Terrorism

اِس بات کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ابھی تو اِن کی حکومت کو آئے صرف سوہی دن تو ہوئے ہیں مگر اِس کے باجود بھی اِس کی دن رات یہ سعی ہے کہ کسی بھی طرح سے مُلک اور قوم کو دہشت گردی، بے روزگاری، اور توانائی کے بحرانوں سمیت دیگر گھمبیرمسائل سے جلداز جلد نجات دلائی جائے، جس کے لئے حکومت کوششوں میں مصروف ہے، مگر اِن تمام باتوں کے باوجود بھی وزیراعظم کااپنے کھلے دل سے احساس کرتے ہوئے اِس بات کا اعتراف اِن کی اعلی ٰ ظرفی کی بہترین مثال ہے۔

مُلک میں مہنگائی بڑھی ہے اور بے روزگاری میں بھی بڑی حدتک کا ضافہ ہوا ہے اِس ہی لئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے مُلک کے لاکھوں نوجوانوں کو بےروزگاری سے بچانے اور اِن میں مہنگائی کا مقابلہ کرنے کی ہمت باندھانے کے لئے اپنی دوسری( قومی نشریاتی ) تقریرمیں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے مُلک لاکھوں نوجوانوں کو ریلیف دینے کے لئے فوری طور پر 20 ارب سے 6 اسکیمیں شروع کرنے کا اعلان کیا۔

اُنہوں نے اِس موقع پراپنے اِس عزم کو دہراتے ہوئے نوجوانوں کو اِس بات کا بھی پکایقین دلایا کہ اِن اسکیموں سے مُلک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے لیپ ٹاپ، بلاسود اور کاروبار کے لئے 5 سے 20 لاکھ تک رعایتی قرض اسکیم سمیت چھ مختلف اسکیموں کا جو اعلان کیا جا رہا ہے، اِن اسکیموں سے اپنے مستقبل سے مایوس نوجوانوں میں زندہ رہنے، آگے بڑھنے، اور اِن میں مُلک کو قوم کے بہتر مستقبل کی دوڑ میں اپنی خدا داد صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع فراہم کرکے اِن میں یہ احساس بیدار ہو گا۔

وہ مایوسیوں کے سمندر سے نکلیں، اور اپنی صلاحیتیں وطن عزیز اور قوم کے روشن مستقبل کے لئے وقف کریں، کیوں کہ آج اللہ نے اِنہیں وزیراعظم پاکستان کی شکل میں اِن کا بھائی میاں نواز شریف دے دیاہے، جو اپنے مُلک کے ہر نوجوان کے مسائل حل کرنے کے لئے اِن کی ایک آواز پر لبیک کہتے ہوئے حاضر ہو گا، کیوں کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ نوجوان کسی بھی قوم کی تعمیر وترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اور جن اقوام نے اپنے نوجوانوں کی قدرنہ کی اور اِن کے مسائل پر توجہ نہ دی تو وہ قومیں دنیامیں پستی کی نظر ہو گئی ہیں۔

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

آج یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے مُلک کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور اِن کے تابناک مستقبل کے خاطرصرف اِن کے ہی لئے اپنی ایک خصوصی تقریرمیں 20 ارب کی کثیررقم سے چھ مختلف اسکیموں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کرنے کے لئے 20 لاکھ تک رعایتی قرضے ملیں گے۔

اپنے اِس اعلان کے بعد نوجوانوں میں ہردلعزیز قرار پانے والے مُلک کے پہلے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یقینا مُلک کے نوجوانوں کے دلوں میں اپنا ایک اعلیٰ مقام بنا لیا ہے، نوجوانوں نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے اِن اقدامات کی تعریف کی جس کا اُنہوں نے اعلان کیا ہے کہ 50 فیصد قرضے خواتین کے لئے مختص، شرح سودصرف 8 فیصد ہو گی، ڈھائی لاکھ افراد کو مارک اپ کے بغیر چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے۔

50 ہزار گریجویٹس کو تربیت اور 10ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی فیصلہ، 25 سال کے لڑکوں اور لڑکیوں کو ہنر سکھانے اور ایک لاکھ طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گئے، اِس کا اطلاق پورے مُلک پر کرنے کا بھی وعدہ کر لیا ہے”۔مگر وزیراعظم نواز شریف کی نوجوانون سے متعلق اِس کشادہ دلی کے باوجود بھی میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم میاں نواز شریف صاحب..!خدا کے واسطے اپنی اِن تمام اسکیموں کو بلارنگ ونسل، زبان ومذہب، اور صوبائیت کے تعصب سے پاک صاف بنائیں، اور میرے مُلک کے ہر بے روزگار اور ضرورت مند نوجوان کی خواہش کے مطابق اِن کے مسائل صاف وشفاف انداز سے حل کریں۔

جناب عالی..!آخر میں ، میں یہ کہتا چلوں کہ میرے بھی بےروزگار تین بھائی اور ایک بھانجاہے اِنہیں بھی اپنے پیروپر کھڑاہونے کے لئے اپنا کوئی چھوٹا موٹا کاروبار کرنا ہے، یا ایک بھائی کو اپنے چھوٹے سے جنرل اسٹور کو وسعت دینے کے لئے کیا اِسے آپ کی اِن چھ اسکیموں میں سے کسی اسکیم سے فیضیاب ہونے کا موقع میسر آسکے گا…؟، یا اِس سمیت میرے دوسرے بھائی یوں ہی درپدر ہوتے رہیں گے۔

Young Man

Young Man

یااِن کی اور میری طرح بہت سے وہ نوجوان جن کا سرزمینِ پاکستان پر اللہ کے سِوا کوئی یارو مدد گار نہیں ہے، وہ آپ کی حکومت اور آپ کی اعلان کردہ چھ اسکیموں سے فیضیاب ہوئے بغیرا یڑیاں رگڑرگڑ کر کمسپرسی زندگی گزارتے رہیں گے، اور آپ کے وزراء، مشیرانِ مملکت اورآپ کی حکومت میں شامل آپ کے اتحادی جماعتوں کے اراکین اپنے اثرورسوخ سے اپنے قریبی رشتے داروں اور چاہنے والوں اور ن لیگ کے جیالوں کو ہی نوازکرآپ سے یہ اعلان کرادیں گے۔

یا مُلک بھر میں یہ کہتے پھریں گے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے مُلک کے بے روزگا راور اپنا کاروبار کرنے کے خواشمند لاکھوں ضرروت مند نوجوانوں کی ضرورتیں پوری کرکے قوم کے نوجوانوں کی خدمت کردی ہے اور ضرروت مند نوجوان اپنے پیروں پرکھڑے ہو گئے ہیں۔ اگر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف صاحب…!آپ کی مُلک کے ضرورت مند نوجوانوں کے لئے اعلان کردہ قرضے دینے اور اِن کی مددکرنے کی چھ اسکیمیں واقعی صاف وشفاف ہیں تو پھر دیکھتے ہیں کہ آپ یاآپ کی حکومت کا کوئی ذمہ دار شہرِ کراچی سے تعلق رکھنے والے میرے بھائیوں اور ایک اکلوتے بھانجے کی مدد کرنے کے لئے مجھ سے میری اِس ای میل azamazimazam@gmail.comاور میرے سیل نمبرپر رابطہ کرتابھی ہے کہ نہیں….؟اَب یہ دیکھ لیتے ہیں۔

تحریر: محمداعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com