فیصل آباد( پ ر) نواز شریف لورز کے مرکزی کوآرڈی نیٹر سید طارق علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوا م کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔ موجودہ حکومت عوام کا مینڈیٹ حاصل کر کے اقتدار میں آئی ہے۔
مسلم لیگ (ن ) کے ناقدین تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں اور حکومت کو ڈیل ریل کر کے عوام میں حکومت مخالف جذبات پیدا کرنے کی پالیسی پر عمل پیر اہیں لیکن اقتدار پر بیٹھنے کا خواب دیکھنے والے یاد رکھیں کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔
طارق علی شاہ نے کہا کہ عوام کی طاقت اور سپورٹ سے حکومت اپنی مدت پوری کریگی اور اس وقت تک تمام مسائل حل کر کے آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کریگی۔ اقتدار کا خواب دیکھنے والوں کی چالیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔