نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کے قیام کا اعلان متوقع ہے۔

کابینہ کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہو رہا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کو در پیش خطرات اور اندرونی سیکورٹی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے آج قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کے قیام کا اعلان بھی متوقع ہے۔

قیام کا اعلان ایسے وقت کیا جا رہا ہے جب ایک طرف شمالی وزیرستان میں سرجیکل سٹرائیکس کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب مذاکرات کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے۔ وزیر اعظم کابینہ اراکین کو شام کے بارے میں خارجہ پالیسی سے متعلق بھی اعتماد میں لیں گے۔