لاڑکانہ (جیوڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جھوٹ پر نکالا گیا لیکن الزام وہ خلائی مخلوق پر لگا رہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ ترقی کے دعویداروں اور شوبازوں نے ملک کو کمزور کر دیا، صوبوں کے مالی وسائل پر شوبازوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ جاتی امراء میں لوڈشیڈنگ نہیں تو دوسری جانب سندھ میں بجلی نہیں ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جھوٹ پر نکالا گیا ہے جس کا الزام وہ خلائی مخلوق پر لگا رہا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نظر صف کرسی پر ہے، انہیں ملک کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد سردار اور جاگیردار ہر نئے انتخابات میں اپنے جھنڈے کا رنگ بدل دیتے ہیں۔ لاڑکانہ سے انتخابات سے جیت کر لاڑکانہ سمیت پورے پاکستان میں ترقی کا جال بچھا دونگا۔