اسلام آباد (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے نواز شریف کے بچوں اور داماد کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ وارنٹ جج احتساب عدالت محمد بشیر نے جاری کیے، عدالت نے ملزم حسن، حسین، مریم، صفدر کو گرفتار کر کے 2 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اس سے قبل احتساب عدالت نے لندن فلیٹس ریفرنس میں حسن، حسین، مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے لیکن بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے باعث نواز شریف کے بچے اور داماد لندن میں ہیں۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر نیب وزارت داخلہ کو حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے تحریری طور پر ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا بھی کر سکتا ہے۔