اوکاڑہ(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر نوازشریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ ن لیگ کے سربراہ کرکٹ میں مقابلہ نہیں کرسکتے تو مناظرہ ہی کرلیں ، اوکاڑہ کے قریب رینالہ خورد میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے دعوی کیا کہ اقتدار میں آکر ڈھائی سال میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے۔
عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب میں کہاکہ میاں بردران زرداری حکومت کو سہارا دیتے رہے ، انہوں نے الزام لگایاکہ خود کو خادم اعلی کہنے والے کے خاندان کی سیکیورٹی پر چالیس کروڑ روپیہ سالانہ خرچ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے قانون کے مطابق ہورہاہے ، وہ اقتدار میں آکر کسی ایم پی اے یا ایم این اے کو ترقیاتی فنڈ نہیں دیں گے ، تحریک انصاف ڈھائی سال میں توانائی کا بحران ختم کردے گی۔