اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی سے متعلق زیر التوا قوانین کو مرتب کر کے جلد نافذ کیا جائے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی قانون کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے سول اور ملٹری انتظامیہ کا موقف یکساں ہے۔
شہریوں اور فورسز پر حملے کرنے والوں کیلئے قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔ دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی ہونی چاہیے۔
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی سے متعلق زیر التوا قوانین کو مرتب کر کے جلد نافذ کیا جائے۔
اعلیٰ سطح اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، وزارت داخلہ اور قانون کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔