اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018 میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔
2014 میں ناکام ہونے والے 2018 میں بھی ناکام ہی ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی مخالفین صرف احتجاج کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیاست میں اختلاف کا حق سب کو حاصل ہے مگر اس میں حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کی صورتحال پر آپریشن کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔