لاہور (این ایل آئی) استقلال پارٹی کے سربراہ سید منظور گیلانی نے کہا کہ میاں نواز شریف کو حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینا چاہیے کیونکہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے انکے کسی بھی انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔
اس سے پہلے جسٹس (ر) افتخار کو اپنی بیوی کے اکاؤنٹ ڈکلیئر نہ کرنے پر ڈی سیٹ کیا گیا تھا اور اسی طرح جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں ڈی سیٹ کیا گیا لیکن دونوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی اسی طرح میاں نواز شریف کو بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لینا چاہیے۔
استقلال پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ ماورائے آئین اور خلاف قانون ہے یہ فیصلہ کرتے وقت ججز نے اپنی آئینی حدود سے تجاوز کیا ان ججز کو فورا ستعفی دیکر کفارہ ادا کرنا چاہیے اگر ایسا نہ ہوا تو استقلال پارٹی انکے پانچوں ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریگی