گوجرانوالہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام کی منتخب حکومت ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے، نواز شریف پانچ سال میں ملک کی تقدیر بدل دیں گے، مسترد شدگان کے جمہوریت مخالف اتحاد کی کوئی اہمیت نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے اور آنے والی نسلوں کے خوشحال اور روشن مستقبل کیلئے غیر معمولی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
نندی پور پاور پراجیکٹ جو کہ سابق حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے نا مکمل رہ گیا تھا مسلم لیگ ن کی قیادت کی کمٹمنٹ، دیانتداری اور اہلیت کی بدولت آج چند ماہ کے مختصر عرصے میں مکمل ہو کر عوام کے سامنے ہے جس کا آج نواز شریف افتتاح کر رہے ہیں۔