نواز شریف کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی مدت کا آخری روز، تجدید نہیں ہو گی

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی مدت آج رات پوری ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ ویزامینوئل کے مطابق نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل پر ہے اور ای سی ایل پرموجود افراد کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہو سکتی۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر نواز شریف پاکستان کے لیے سفر کرنا چاہیں تو انہیں اجازت نامہ دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کر رکھا ہے اور ان کا پاکستانی پاسپورٹ بھی منسوخ کیا جا چکا ہے۔