اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کا سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا کروڑوں روپیہ خرچ ہوا، آخر وزیر اعظم سعودی عرب کیا لینے گئے تھے؟ نواز شریف نے قوم کو مایوس کیا۔ ہمیں ایران کے خلاف فریق نہیں بننا چاہیے تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہوزیر اعظم کو لمبی نیٹ پریکٹس کے باوجود عرب کانفرنس میں تقریر کا موقع نہ دے کر بارہواں کھلاڑی بنا دیا گیا۔
عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر دھمکی دی کہ اگر پاناما کیس میں انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا زور لگائیں گے کہ الیکشن نیوٹرل ایمپائر کے ذریعے کھیلیں۔ انتخابی میچ سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کریں گے۔