لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا مشہود نے کہا ہے کہ عمران خاں کو نقل مکانی کرنیوالوں کے زخمیوں پر نمک نہیں چھڑکنا چاہئے، نواز شریف کو نقل مکانی کا ذمہ دار ٹھہرانا دہشت گردوں کی حمایت کے مترادف ہے۔
رانا مشہود نے عمران خاں اور دیگر کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انکے دل سے نکل کر یہ بات انکی زبان پر آگئی اور انکا کردار قوم کے سامنے عیاں ہو گیا۔
عمران کا بیان قوم کے جذبات اور قربانیوں کی نفی کرتا ہے، قوم سیاسی منافقوں کو پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیگی۔