کراچی (جیوڈیسک) 17 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت میں آنے والے پی پی رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین سابق وزیر اعظم پر خوب برسے، بولے نواز شریف تو عدلیہ اور فوج سے لڑ رہے ہیں، میرا کیا قصور تھا۔
میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر کا کہنا تھا کہ متحدہ اور پی ایس پی معاملات سلجھانے کی بجائے الجھا رہی ہیں، ایم کیو ایم والے پیپلز پارٹی سے رابطے کر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنماء نجمی عالم بھی احتساب عدالت آئے، کہتے ہیں ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے خود پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے، ہم نے کسی کو توڑنے کی کوشیش نہیں کی، خوش بخت شجاعت قابل احترام شخصیت ہیں۔