پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل تنویراشرف کائرہ نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کو بین الاقوامی معاہدے کے تحت مینڈیٹ دلوایا گیا ہے۔ وہ وضاحت کریں کہ پاک ایران گیس پائپ لائن اور گوادر پورٹ کی چین حوالگی کے منصوبے جاری رہیں گے یا رول بیک کردیئے جائیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ میا ں نواز شریف کو بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت مینڈیٹ دلوایا گیا ہے عوام کو اس پر تشویش ہے کہ قومی اہمیت کے منصوبے کہیں رول بیک تو نہیں کردیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی پہلی تقریر میں یہ وضاحت کریں کہ ڈرون حملوں پر بین الاقوامی برادری سے ان کا کیا۔
معاہدہ ہوا ہے یہ معاہد ہ تحریری ہے یا زبانی قوم کو بتایا جائے ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف شاہی خاندان سے اپنے ذاتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے پاکستانی تارکین وطن کا سعودی عرب سے خلارکوائیں تنویر اشرف کائرہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے گزشتہ پانچ سالوں میں بجٹ میں فنڈ مختص کرنے کے باوجود 350میگاواٹ بجلی پیداوار کے لیے سنجید گی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ، انہوں نے کہا پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی میں عددی اعتبار سے کم ہونے کے باوجود بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔