نواز شریف نے الیکشنوں میں یوتھ کے نوجوانوں سے جو وعدے کیے انہوں نے پورے کیے

گجرات : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے الیکشنوں میں یوتھ کے نوجوانوں سے جو وعدے کیے انہوں نے پورے کیے وزیر اعظم یوتھ بزنس لون سکیم کا جو وعدہ کیا اللہ کے فضل سے میاں محمد نواز شریف نے پورا کیا اور یوتھ بزنس لون سکیم کا افتتاح بھی کر دیا اور غریب عوام کو اس یوتھ بزنس لون سے بہت زیادہ فائدے حاصل ہوں گے جو کہ اپنی پڑھائی اور کاروبار میں اس سکیم کے تحت کام کر سکیں گے۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جو سکیم شروع کی ہے اس سے پہلے سال نوجوانوں کو قسط ادا نہیں کرنی ہو گی نوجوان 20 لاکھ روپے تک قرضہ مرد اور خواتین کو ملیں گے اسی سے ملک میں تبدیلی آئے گی اور ایک لاکھ نوجوانوں کو قرضے دئیے جائیں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ وہ وقت دور نہیں میاں محمد نواز شریف پورے پاکستان میں غریب عوام کی آواز اور درد دل رکھنے والے انسان ہیں۔ انشاء اللہ غریب عوام کے اندھیرے اجالوں میں بدل جائیں گے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نام پوری دنیا میں روشن ہو گا اور آنے والا وقت ثابت کرے گا کے میاں محمد نواز شریف ہی غریب عوام سے درد دل رکھنے والے انسان ہیں اور بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پورے ضلع بلکہ پورے پاکستان سے کلین سویپ کرے گی اور آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ عوام کے دلوں کی دھڑکن نڈر لیڈر میاں محمد نواز شریف ہی ہیں۔ چوہدری شبیر کوٹلہ