فیصل آباد( پ ر) نواز شریف لورز کے مرکزی کوآرڈی نیٹر سید طارق علی شاہ نے کہا ہے کہ پشاور بم دھماکہ درندگی کی بدترین مثال ہے۔ نمازیوں پر حملہ کرنے والے مسلمان تو درکنار انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ہیں۔
بے گناہ اور نہتے نمازیوں کو خون میں نہلانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ معصوم اور نہتے عوام کا ناحق خون بہانے والے پوری انسانیت کے دشمن ہیں جن کا کسی بھی مذہب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام کارکنان غمزہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
طارق علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ لیگی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت دہشت گردی کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر چکی ہے، آپریشن ضرب عضب اس کی واضح مثال ہے جس کی پوری قوم نے بھی حمایت کی ہے۔ اب دہشت گردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔